ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن میں ایک غیر ملکی سیاح کی سڑک پرموت

گوکرن میں ایک غیر ملکی سیاح کی سڑک پرموت

Tue, 09 Jan 2018 13:27:51    S.O. News Service

کمٹہ9؍جنوری (ایس او نیوز)کمٹہ تعلقہ کے سیاحتی مقام گوکرن میں کار اسٹریٹ پر چلتے ہوئے ایک غیر ملکی سیاح اچانک لڑھک کر گر پڑا ہوا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

سمجھا جاتا ہے کہ حد سے زیادہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے فرانسیسی شہری جیرالڈ برنالڈ جولی (44سال)کی موت واقع ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیرالڈ 26دسمبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کے لئے گوگرن پہنچا تھا۔موت کے ایک د ن پہلے سے وہ کھانا نہیں کھا رہاتھا اور صرف نشہ آور چیزوں کا استعمال کررہا تھا۔گوکرن پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: